ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے طلباء سے’’ اریوُو اسکیم‘‘ کے تحت قرضہ کیلئے درخواستیں مطلوب

کرناٹک مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے طلباء سے’’ اریوُو اسکیم‘‘ کے تحت قرضہ کیلئے درخواستیں مطلوب

Sat, 26 May 2018 18:13:12    S.O. News Service

بیدر۔26؍مئی۔(محمد امین نواز/ایس او نیوز) کرناٹک مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (KMDC) کی جانب سے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے تعلیمی قرضہ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔مسلم‘ عیسائی‘جین‘بدھ مت‘سکھ اور پارسی طبقات کے طلباء جنھوں نے تعلیمی سال برائے 2018-19کے سی ای ٹی امتحان میں شرکت کی ہو اور اپنی تعلیم کو آگے جاری رکھنا چاہتے ہیں ایسے طلباء سے’’ ارویو اسکیم‘‘ (arivu scheme)کے تحت تعلیمی قرضہ کیلئے آن لائن درخواست طلب کی ہیں۔

کے ایم ڈی سی کے اس ویب سائٹ www.kmdc.kar.nic.in پر آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 14؍جون مقرر ہے۔ جو سی ای ٹی امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء آن لائن درخواست داخل کریں گے وہ اس کی ایک نقل کے ایم ڈی سی کے متعلقہ ضلعی دفتر میں جمع کروادیں تاکہ اس پر آگے کی کارروائی ہوسکے۔***


Share: